چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 162
۱۶۲ جناب خواجہ حسن نظامی گدی نشین درگاه حضرت نظام الدین اولیات نے کتاب الامر میں آگ سے مراد ارض حجاز کی ریل لی اور لکھا: ارضی حجاز میں اس آگ کے ظاہر ہونے کی خبر گو یا حضور کا ایک معجزہ ہے کہ آپ نے تیرہ سویرس پہلے فرما دیا تھا کہ عرب میں ریل بنے گی بچنا نچہ بصری کے اونٹوں کا جو ذکر فرمایا ہے اُس نے اور بھی مطلب صاف کر دیا کیونکہ بصری مشق کے قریب ایک مقام کا نام ہے اور مجاز ریلوے دمشق سے شروع ہوتی ہے۔پس دنیا میں ریل کا جاری ہونا خاص کر عرب میں اس کا بننا قیامت کی بہت بڑی نشانی ہے۔ریل کو آگ کے لفظ سے تعبیر کرنا بالکل درست ہے کیونکہ ریل چلنے کا دارو مدار آگ پر ہے۔آنگ ہی کے ذریعہ سے پانی گھولتا ہے اور بھاپ بن کر انجن کو چلاتا ہے " کتاب الامر یعنی امام مہدی کے انصار اور ان کے فرائض من روز باز ارشیم رئیس امرتسر ۱۹۱۲ و معه دوم شیخ سنوسی - مرتبہ خواجہ حسن نظامی)