چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 140
۱۴۰ حضرت امام مهدی علیه السلام م کے پیش فرمودہ نظریہ جہاد کو اگر چہ مدتوں تک تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا مگر چونکہ یہی مسلک محمد مول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی اور قرآنی تعلیمات کے عین مطابق تھا اسلئے خدائے ذوالجلال نے یہ صدی ختم نہیں ہونے دی جب تک کہ یو۔این۔او (۷-۲۰۰) میں ۷۳ کروڑ مسلمانوں کی نمائندگی میں یہ کلمہ حق بلند نہیں کرا دیا کہ : ان میں " اسلام میں جارحانہ جنگ کی ممانعت ہے اور صرف اپنے دفاع کے لیئے ہتھیار اُٹھانے کی اجازت ہے۔قرآن مجید میں فرمایا گیا ہے : "اور اللہ کی راہ میں لڑوان لوگوں سے جو تم سے لڑتے ہیں اور زیادتی نہ کرو بے شک اللہ تعالی زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا " (القرآن ٢ : ١٩٠) اسلام میں جہاد کا وہی تصور ہے جو ان قرآنی آیات میں بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے " روزنامہ جنگ راولپنڈی اور اکتو بر نداره صدا کالم ۳-۴۰ جلد ۲۳ ۲۶۰ تقریر جنرل ضیاء الحق - اقوام متحده )