چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 186
ار نومبر ۶۱۹۸ حصہ میں لکھتے ہیں :۔اسلام اور مسلمانوں کے مستقبل کی نسبت امیدو یقین کی کوئی کرن نظر نہیں آتی۔" پاکستان کے ایک صحافی جناب رضا بدخشانی کا ارشاد ہے کہ :- جب مسلمان اسلام کے ابتدائی اصولوں سے ہٹ گئے اور ذلت اگراہی اور غلامی ان کا مقدر بن گئی۔۔اگر ہم اب بھی نہ سنبھلے تو پچھلی صدیوں کی طرح پندرھویں صدی بھی نہیں چلتی ہوئی گزر جائے گی کیونکہ وقت کبھی نہیں رکتا " ماتنا سیکسی گھر نومبر ۶۱۹۸ ص اداریه از رضا بدخشانی ) جناب مولانا محمد رفیع صاحب عثمانی ماہنامہ البلاغ کراچی کے کے شمارہ دسمبر ۱۹۸۰ء میں چودھویں صدی کے حالات کا دردناک تفصیلی تجزیہ کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں :- "حیرت ہے کہ وہ قوم جس نے پچھلی صدی میں بے حستی اور بے غیرتی اور ذلت و خواری کے ایسے ریکارڈ قائم کئے ہوں وہ صدی کے اختتام پر کس منہ سے خوشیاں منا رہی ہے ؟ کس بات پر میشن اور تقریبات منعقد کر رہی ہے کس بنیاد پر آرزوؤں کے قلعے تعمیر کر رہی ہے ؟