چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت

by Other Authors

Page 145 of 203

چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 145

۱۴۵ عرض کیا سے۔۲۱ آسماں میرے نئے تو نے بنایا اک گواہ چاند اور سورج ہوئے میرے لئے تاریک تار تو نے طاعوں کو بھی بھیجا میری نصرت کیلئے تا وہ پورے ہوں نشاں جو ہیں سچائی کا مدار الیسواں نشان (2) ) " ۶۱۹۰۴ حضرت مہدی علیہ السلام نے شعبان ۱۳۲۲ھ مطابق نومبر ۶۱۹۰۴ میں مجدد الف آخر" ہونے کا دعوی کیا اور فرمایا :- ہزار ششم ضلالت کا ہزار ہے اور وہ ہزار ہجرت کی تیسری صدی کے بعد شروع ہوتا ہے اور چودھویں صدی کے سر تک ختم ہوتا ہے۔اس ششم ہزار کے لوگوں کا نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فیج اعوج رکھا ہے اور ساتواں ہزار ہدایت کا ہے جس میں ہم موجود ہیں۔چونکہ یہ آخری ہزار ہے اس لئے ضرور تھا کہ امام آخر الزمان اس کے سر پر پیدا ہو اس کے بعد کوئی امام نہیں اور نہ کوئی میسج مگر وہ جو اسکے لئے بطور طبل کے ہو۔۔۔اور یہ امام جو خدا تعالٰی کی طرف