حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 65 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 65

65 یعنی اگر میں جھوٹا ہوں تو وہ ایسا قصیدہ بنا لائے گا۔اور اگر میں خدا کی طرف سے ہوں تو اس کی سمجھ پر پردہ ڈالا جائے گا اور روکا جائے گا۔“ اعجاز احمدی۔روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۵۶) میعاد گزرگئی مگر علماء سے نہ انفرادی طور پر نہ اجتماعی طور پر اس کا جواب بن سکا۔اور پیشگوئی کے مطابق سچ سچ اللہ تعالیٰ نے ان کے دل نجمی کر دیئے اور ان کے قلم توڑ دیئے اور پیشگوئی مندرجہ بالا اشتہار تریاق القلوب) کے اخیر دسمبر ۱۹۰۲ ء تک ایک بڑا نشان ظہور میں آئے گا بڑی آب و تاب سے پوری ہوگئی۔عربی کتب نویسی کے مقابلہ کے چیلنج حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے کسی کالج یا مشہور و معروف مدرسہ میں یا کسی مشہور استاد سے دینی یا عربی علم ادب کی تعلیم حاصل نہیں کی تھی بلکہ بعض غیر معروف اسا تذہ سے عربی کی چند کتب پڑھی تھیں۔اس لئے کسی شخص کے وہم وگمان میں بھی یہ بات نہ آسکتی تھی کہ آپ معمولی عربی زبان میں کوئی کتاب یا رسالہ تالیف کر سکتے ہیں۔چہ جائیکہ فصیح و بلیغ عربی میں پر از معارف و حقائق معنیم کتب لکھ سکیں۔یہی وجہ تھی کہ مولوی محمد حسین بٹالوی اور دیگر مولویوں نے آپ سے متعلق یہ مشہور کر دیا تھا کہ آپ علوم عربیہ سے جاہل ہیں اور حقیقت یہی تھی کہ آپ کا اکتسابی علم ایسا نہ تھا کہ آپ فصیح و بلیغ عربی میں کوئی مضمون یا رسالہ یا کتاب تحریر فرماسکیں۔مگر عربی زبان کا علم آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوا تھا اور اعجازی رنگ میں ہوا تھا جیسا کہ خود حضرت اقدس نے فرمایا:۔وان كمالي في اللسان العربي مع قلة جهدى وقصور طلبي۔آيةً واضحةً من ربي ليظهر على الناس علمی وادبي۔فهل من معارض في جميع المخالفين وانی معذالک علمت اربعين الفا من اللغات