حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 56
56 نصرانیت کی خاص طور پر تردید کے مرزا صاحب نے آریہ سماج کی کچلیاں توڑنے میں اسلام کی خاص طور پر خدمات انجام دے دی ہیں۔۔۔غرض مرزا صاحب نے ہر ایک پہلو سے قومی اور مذہبی خدمات کے انجام دینے میں خاص طور پر کوشش کی اور اگر عوام کے دلوں میں ان کی طرف کوئی بدظنی نہ پھیلائی جاتی تو وہ مسلمانوں کی کایا پلٹ دیتے اور ان کی اخلاقی اور روحانی امراض کیلئے ایک حکیم ثابت ہوتے۔تاہم ایک منصف مزاج شخص اس نتیجہ پر پہنچتا ہے کہ جو طریقہ مرزا صاحب نے قومی بہبودی اور ترقی اور امن عامہ کا تجویز کیا ہے وہی مسلمانوں کے خوفناک امراض کا ازالہ کرنے والا ثابت ہوا اور ہوگا۔۔۔مرزا صاحب نے اپنی حیات میں مندرجہ ذیل مضامین پر 80 کتب لکھیں جن میں بعض بہت مبسوط ہیں۔(۱) رڈ جملہ مذاہب باطلہ میں براہین احمدیہ پانچ حصہ ۲۔ردنصاری میں گیارہ بے نظیر کتا ہیں۔۔حقیقت اسلام ۳۶ لا جواب کتابیں۔۴۔مختلف مضامین مذہبی میں ۲۴ کے قریب کتا بیں لکھیں۔آج کل کے فلاسفرانہ اور محققانہ مباحثوں اور مناظروں کے شائقین مرزا صاحب مرحوم کی کتب رڈ مذاہب باطلہ کا مطالعہ کریں اور دیکھیں کہ کس قدر عقلی اور نقلی دلائل سے پُر صداقت اسلام کا ذخیرہ مرزا صاحب نے ان کیلئے جمع کر دیا ہے۔66 ( ملت بحوالہ الحکم قادیان ۱۷ جنوری ۱۹۱۱ء۔صفحه ۱۳ تا ۱۵) براہین احمدیہ کی تالیف کا پس منظر براہین احمدیہ کی تالیف ایک ایسے زمانہ میں ہوئی جب کہ انگریزی دور حکومت پورے عروج پر تھا اور عیسائی مشنری پوری قوت سے تبلیغ عیسائیت میں مشغول تھے۔جگہ جگہ بائیبل سوسائٹیاں قائم کی گئیں اور اسلام اور بانی اسلام لے کے خلاف صد ہا کتب شائع کی گئیں اور کروڑہا کی تعداد میں مفت پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ان کی رفتار و ترقی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے صلى الله