حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 55
55 کتب نویسی کے مقابلہ کے چیلنج احادیث پاک میں حضرت امام مہدی کی جو علامات بیان کی گئی تھیں ان میں سے ایک علامت یہ تھی کہ۔يفيض المال حتى لا يقبله احد بخارى كتاب الانبياء باب نزول عیسی) اس مال سے مراد کوئی روپیہ پیسہ نہ تھا بلکہ وہ علمی خزائن تھے جن کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود فرمایا کہ۔- ” خدا نے مجھے مبعوث فرمایا ہے کہ میں ان خزائن مدفون کو دنیا میں ظاہر کروں اور ناپاک اعتراضات کا کیچڑ جوان درخشاں جواہر پر تھو پا گیا ہے ان سے ان کو پاک کروں۔“ ( ملفوظات جدید ایڈیشن جلد اول صفحه ۶۰) چنانچہ آپ نے اسی عظیم مشن کی خاطر ۸۰ سے زائد اردو عربی کتب لکھیں۔اور ان کتب میں آپ نے اللہ تعالیٰ اور اس کے پاک رسول اور اس کے پاک کلام فرقان حمید کے حسن و احسان کے جو نقشے کھینچے ہیں ان میں آپ بالکل منفرد اور یکتا ہیں۔آپ کی کتب روحانی، دینی، سائنسی ، اخلاقی ، قرآنی ، تاریخی اور آسمانی علوم کا ایک بحر بیکراں ہیں۔اور یہ کتب اپنے اندر الہی شوکت اور زندگی بخشنے کی طاقت رکھتی ہیں جس کا اپنوں اور غیروں دونوں کو اعتراف ہے۔چنانچہ مولوی شجاع اللہ صاحب اپنی اخبار ملت ۱۹۱۰ء میں ”مرزا غلام احمد قادیانی کی مذہبی اور دینی خدمات“ کے عنوان سے لکھتے ہیں۔وو ہر چند کہ پادریوں کے گروہ نے اسلام کی مخالفت میں لٹریچر کا ایک طومار کھڑا کر دیا ہے مگر کاغذی تو دوں کیلئے چند شرارے کافی ہیں۔جناب مرزا غلام احمد صاحب کا لٹریچر ان کاغذی طوماروں کے لئے توپ و گولہ کا کام دیتا ہے۔علاوہ