حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 44 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 44

44 کے سلسلسہ میں کی گئی بحث کا ماحصل یہ ہے کہ :۔لغت او عربی قواعد کی رو سے توفی کا حقیقی معنی پورا پورا لینا ہے جیسا کہ تفسیر بیضاوی اور تفسیر کبیر میں اَلتَّوَفِّى اَخُذُ الشَّيْءِ وَافِيًا اور تَوَفَّيْتُ مِنْهُ دَرَاهِمِی مذکور ہیں۔اور موت اس کے مجازی معنی ہیں۔66 محمدیہ پاکٹ بک صفحه ۵۱۴ مطبوعه ۱۹۷۱ بار پنجم) جواب ا۔مندرجہ بلا ہر دو مثالوں میں توفی کا مفعول ذی روح نہیں بلکہ پہلی مثال میں شی ء اور دوسری مثال میں در اھمی غیر ذی روح مفعول ہیں۔اگر یہاں پر مفعول کوئی ذی روح چیز ہو جیسا کہ چیلنج میں مذکور ہے تو یہاں پر پورا پورا لینا معنی ممکن نہ ہوتا۔۔یہ دعویٰ کہ توفی کا موت مجازی معنی ہے نہ کہ حقیقی۔اس کے ثبوت میں علماء درج ذیل اقوال پیش کرتے ہیں۔ا - وَمِنَ الْمَجَازِ تُوقِيَ فلانٌ وَتَوَفَّاهُ اللَّهُ وَ أَدْرَكَتْهُ الْوَفَاةُ ۲۔دوسرا قول تاج العروس کا پیش کرتے ہیں۔(اساس البلاغه از علامہ زمخشری) ” وَمِنَ الْمَجَازِ اَدْرَكَتْهُ الْوَفَاةُ اى الْمَوْتُ وَالْمَنِيَّةُ وَتُوفِّيَ فُلانٌ إِذَا مَاتَ وَ تَوَفَّاهُ اللَّهُ عَزَّوَجَلَّ إِذَا قُبِضَ رُوحُهُ“ (تاج العروس) ترجمہ۔اور توفی کے مجازی معنی وفات یعنی موت کے ہیں اور توفی کا لفظ کسی کی وفات پر استعمال ہوتا ہے اور تو فاہ اللہ کا مطلب ہے اللہ تعالیٰ نے اس کی روح قبض کر لی۔یعنی اس کو موت دے دی۔اس سلسلہ میں ہمیں علماء سے کوئی اختلاف نہیں کیونکہ ہم خود یہی کہتے ہیں کہ بے شک ایسی جگہ توفی کے مجازی معنی موت ہی مراد ہوں گے۔توفی کے حقیقی معنی پورا پورا لینا ہرگز مراد نہیں