حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 288 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 288

288 اور فعل کے مخالف پڑی ہوئی ہیں۔ایک سیدھا اور آسان فیصلہ ہے جو میں زندہ اور کامل خدا سے کسی نشان کے لئے دعا کرتا ہوں اور آپ حضرت مسیح سے دعا کریں۔آپ اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ قادر مطلق ہے۔پھر اگر وہ قادر مطلق ہے تو ضرور آپ کامیاب ہو جاویں گے۔اور میں اس وقت اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کے کہتا ہوں کہ اگر میں بالمقابل نشان بتانے میں قاصر رہا تو ہر ایک سزا اپنے پر اٹھالوں گا۔اور اگر آپ نے مقابل پر کچھ دکھلایا تب بھی سزا اٹھالوں گا۔چاہیئے کہ آپ خلق اللہ پر رحم کریں۔میں بھی اب پیرانہ سالی تک پہنچا ہوا ہوں اور آپ بھی بوڑھے ہو چکے ہیں۔ہمارا آخری ٹھکانا اب قبر ہے۔آؤ اس طرح پر فیصلہ کر لیں۔سچا اور کامل خدا بیشک بچے کی مدد کرے گا۔اب اس سے زیادہ کیا عرض کروں۔“ جنگ مقدس۔روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۳۸) ملکہ معظمہ برطانیہ کو نشان دکھانے کی دعوت اگر حضور ملکہ معظمہ میرے تصدیق دعوی کیلئے مجھ سے نشان دیکھنا چاہیں تو میں یقین رکھتا ہوں کہ ابھی ایک سال پورا نہ ہو کہ وہ ظاہر ہو جائے۔اور نہ صرف یہی بلکہ دعا کر سکتا ہوں کہ یہ تمام زمانہ عافیت اور صحت سے بسر ہو۔لیکن اگر کوئی نشان ظاہر نہ ہو۔اور میں جھوٹا نکلوں تو میں اس سزا میں راضی ہوں کہ حضور ملکہ معظمہ کے پایہ تخت کے آگے پھانسی دیا جاؤں۔یہ سب الحاح اس لئے ہے کہ کاش ہماری محسنہ ملکہ معظمہ کو اس آسمان کے خدا کی طرف خیال آجائے۔جس سے اس زمانہ میں عیسائی مذہب بے خبر ہے۔منہ ( تحفہ قیصریہ۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۲۷۶ ح)