حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 188 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 188

188 مجیب مثبت کو اختیار ہو گا کہ امداد عدالت سے وصول کرے۔تنقید جواب کی اس طرح عمل میں آوے گی جیسے تنقیح شرائط میں اوپر لکھا گیا ہے اور نیز جواب باوا صاحب کا بعد طبع اور شائع ہونے تبصرہ ہماری کے مطبوع ہوگا۔“ ۲۔تناسخ ( مجموعہ اشتہارات جلد نمبر صفحہ ۶) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آریہ سماج کے مسئلہ تناسخ کے رد میں ایک مضمون تحریر فرمایا اور پنڈت کھڑک سنگھ اور بعض دیگر معروف آریہ علماء و فضلاء کو اپنے دلائل بابطال تناسخ کا رد کرنے پر مبلغ پانچ صد رو پیدا انعام دینے کا چیلنج دیتے ہوئے فرمایا:۔بلکہ میں عام اعلان دیتا ہوں کہ منجملہ صاحبان مندرجہ عنوان مضمون ابطال تناسخ جو ذیل میں تحریر ہوگا، کوئی صاحب ارباب فضل و کمال میں سے متصدی جواب ہوں۔اور اگر کوئی صاحب بھی باوجود اس قدر تاکید مزید کے اس طرف متوجہ نہیں ہوں گے اور دلائل ثبوت تناسخ کے فلسفہ متدعو یہ دید سے پیش نہیں کریں گے یا درصورت عاری ہونے وید کے ان دلائل سے اپنی عقل سے جواب نہیں دیں گے تو ابطال تناسخ کی ہمیشہ کے لئے ان پر ڈگری ہو جائے گی۔اور نیز دعوی وید کا گویا وہ تمام علوم وفنون پر متضمن ہے محض بے دلیل اور باطل ٹھہرے گا۔اور بالآخر بغرض توجہ دہانی یہ بھی گزارش ہے کہ میں نے جو قبل اس سے فروری ۱۸۷۸ء میں ایک اشتہار تعدادی پانسو روپیہ بابطال مسئلہ تناسخ دیا تھا وہ اشتہار اب اس مضمون سے بھی بعینہ متعلق ہے۔اگر پنڈت کھڑک سنگ صاحب یا کوئی اور صاحب ہمارے تمام دلائل کو نمبر وار جواب دلائل مندرجہ وید سے دیکر اپنی عقل سے توڑ دیں گے تو بلاشبہ رقم اشتہار کے مستحق ٹھہریں گے اور بالخصوص بخدمت کھڑک سنگھ صاحب جن کا یہ دعویٰ ہے کہ ہم پانچ