حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 189
189 منٹ میں جواب دے سکتے ہیں یہ گزارش ہے کہ اب اپنی اس استعداد علمی کو بروئے فضلائے نامدار ملت مسیحی اور برہمو سماج کے دکھلا دیں۔“ پرانی تحریریں۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۵ )۔ویدوں کے رشیوں کا ملہم ہونا آریوں کا یہ عقیدہ ہے کہ چاروں وید چار رشیوں پر الہاما نازل ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آریوں کو اپنے اس عقیدہ کو ثابت کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے فرمایا:۔”ہندؤں کو آگ وغیرہ اپنے دیوتاؤں سے بہت پیار رہا ہے اور رگوید کی پہلی شرقی اگنی سے ہی شروع ہوتی ہے۔سوجن چیزوں سے وہ پیار کرتے تھے انہیں چیزوں پر ویدوں کا نازل ہونا تھوپ دیا ورنہ ویدوں میں تو کہیں نہیں لکھا کہ حقیقت میں ایسے چار آدمی کسی ابتدائی زمانہ میں گذرے ہیں اور انہیں پر وید نازل ہوئے ہیں اور اگر لکھا ہے تو پھر آریوں پر واجب ہے کہ ویدوں کے رو سے ان کا ملہم ہونا اور ان کا سوانح عمری کسی رسالہ میں چھپوا دیں۔آریوں کا یہ اعتقادی مسئلہ ہے کہ ابتدائے دنیا میں نہ صرف ایک دو آدمی بلکہ کروڑہا آدمی مختلف ملکوں میں مینڈکوں کی طرح زمین کے بخار سے پیدا ہو گئے تھے۔ان میں سے آریہ دیس کے چار رشی ملہم اور باقی سب مخلوقات الہام سے بدنصیب اور ان ملہموں کے حوالے کر دی گئی تھی۔اس صورت میں ضرور لازم آتا ہے کہ اپنے ملہموں کی تمیز و شناخت کے پرمیشر نے ان رشیوں کو کوئی ایسے نشان دیئے ہوں جن سے دوسرے لوگ جو اسی زمانہ میں پیدا ہوئے تھے ان کو شناخت کر سکیں اور اگر ایسے نشان دیئے تھے تو وید میں سے ثابت کرنی چاہئے۔“ سرمہ چشمہ آریہ۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۸۵،۲۸۴) آریہ سماج والوں کا یہ عقیدہ کہ رشی تمام ممالک کی اصلاح کیلئے مامور ہوئے تھے پر تنقید