حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 92 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 92

92 سوم۔یہ کہ مومن کامل کی اکثر دعائیں قبول کی جاتی ہیں اور اکثر ان دعاؤں کی قبولیت کی پیش از وقت اطلاع بھی دی جاتی ہے۔چہارم۔یہ کہ مومن کامل پر قرآن کریم کے دقائق ومعارف جدیدہ ولطائف وخواص عجیبہ سب سے زیادہ کھولے جاتے ہیں۔ان چاروں علامتوں سے مومن کامل نسبتی طور پر دوسروں پر غالب رہتا ہے۔“ آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۲۳) اس آسمانی فیصلہ کیلئے آپ نے مولوی نذیر حسین دہلوی مولوی محمد حسین بٹالوی مولوی عبدالجبار صاحب غزنوی ثم امرتسری مولوی عبدالرحمن لکھو کے والے مولوی محمد بشیر صاحب بھو پالوی مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کا خاص کر نام لے کر اور باقی تمام مولویوں، سجادہ نشینوں، صوفیوں اور پیرزادوں کو عام طور پر چینج کیا کہ۔اگر تم کامل مومن ہو اور میں نعوذ باللہ کا فر اور ملحد اور دجال ہوں تو یقیناً ان تائیدات سماوی میں اللہ تعالیٰ تمہارا ساتھ دے گا اور میری ہرگز تائید نہیں کرے گا۔نیز اس کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہوگا کہ تم نے جو دن رات شور مچارکھا ہے کہ پہلے اپنا ایمان ثابت کرو پھر ہمارے ساتھ بحث کرو۔تو آؤ! میں اپنا ایمان ثابت کرتا ہوں اور اس طریق پر کرتا ہوں جو عین مطابق قرآن و حدیث ہے لیکن اسی معیار پر تم کو بھی اپنا ایمان ثابت کرنا ہوگا۔“ آسمانی فیصلہ روحانی خزائن نمبر ۴ صفحه ۳۳۲) پھر علامت چہارم میں مقابلہ کا طریق کار بیان کرتے ہوئے فرمایا۔” اور علامت چہارم یعنی معارف قرآنی کا کھلنا اس میں احسن انتظام یہ ہے کہ ہر یک فریق چند آیات قرآنی لکھ کر انجمن میں عین جلسہ عام میں سنادے پھر اگر جو کچھ کسی