حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 336 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 336

336 تعالیٰ مجھے لڑکا عطا کرے گا۔سوخدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے میرے گھر میں تو لڑکا پیدا ہو گیا۔جس کا نام شریف احمد ہے اور قریباً پونے دو برس کی عمر رکھتا ہے۔اب عبد الحق کو ضرور پوچھنا چاہئے۔کہ اس کا وہ مباہلہ کی برکت کا لڑکا کہاں گیا۔ساتواں امر جو مباہلہ کے بعد میری عزت اور قبولیت کا باعث ہوا خدا کے راستباز بندوں کا وہ مخلصانہ جوش ہے جو انہوں نے میری خدمت کے لئے دکھلایا۔مجھے کبھی یہ طاقت نہ ہوگی کہ میں خدا کے ان احسانات کا شکر ادا کرسکوں۔جو روحانی اور جسمانی طور پر مباہلہ کے بعد میرے وارد حال ہو گئے۔روحانی انعامات کا نمونہ میں لکھ چکا ہوں یعنی یہ کہ خدا تعالیٰ نے مجھے وہ علم قرآن اور علم زبان محض اعجاز کے طور پر بخشا کہ اس کے مقابل پر صرف عبد الحق کیا بلکہ کل مخالفوں کی ذلت ہوئی۔ہر ایک خاص و عام کو یقین ہو گیا۔کہ یہ لوگ صرف نام کے مولوی ہیں گویا یہ لوگ مرگئے۔عبد الحق کے مباہلہ کی نحوست نے اس کے اور رفیقوں کو بھی ڈبویا۔اور جسمانی نعمتیں جو مباہلہ کے بعد میرے پر وارد ہوئیں۔وہ مالی فتوحات ہیں۔جو اس درویش خانہ کے لئے خدا تعالیٰ نے کھول دیں۔مباہلہ کے روز سے آج تک پندرہ ہزار کے قریب فتوح غیب کا روپیہ آیا۔جو اس نے سلسلہ کے ربانی مصارف میں خرچ ہوا۔آٹھواں امر جو مباہلہ کے بعد میری عزت زیادہ کرنے کے لئے ظہور میں آیا۔کتاب ست بچن کی تالیف ہے۔اس کتاب کی تالیف کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے وہ سامان عطا کئے جو تین سو برس سے کسی کے خیال میں بھی نہیں آئے تھے نواں امر جو مباہلہ کے بعد میری عزت کے زیادہ ہونے کا موجب ہوا یہ ہے کہ اس عرصہ میں آٹھ ہزار کے قریب لوگوں نے میرے ہاتھ میں بیعت کی اور بعض قادیان