حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 335 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 335

335 غزنوی کے ساتھ مباہلہ کا اثر اس مباہلہ کا کیا اثر ہوا۔حضرت اقدس نے اپنی کتاب انجام آتھم میں ایسے دس امور درج فرمائے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت اقدس کو خدا تعالیٰ نے اس مباہلہ کے بعد اپنی روحانی اور جسمانی برکتوں سے مالا مال کر دیا۔ذیل میں ہم حضرت اقدس ہی کے الفاظ میں ان دس امور کا خلاصہ لکھتے ہیں۔اول۔آتھم کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی تھی۔وہ اپنے واقعی معنوں کے رو سے پوری ہوگئی۔دوسرا وہ امر جو مباہلہ کے بعد میری عزت کا موجب ہوا وہ ان عربی رسالوں کا مجموعہ ہے جو مخالف مولویوں اور پادریوں کے ذلیل کے لئے لکھا گیا تھا۔تیسرا وہ امر جو مباہلہ کے بعد میری عزت کا موجب ہوا وہ قبولیت ہے جو مباہلہ کے بعد دنیا میں کھل گئی۔مباہلہ سے پہلے میرے ساتھ شاید تین چار سو آدمی ہوں گے۔اور اب آٹھ ہزار سے کچھ زیادہ وہ لوگ ہیں جو اس راہ میں جان فشاں ہیں۔چوتھا وہ امر جو مباہلہ کے بعد میری عزت کا موجب ہوا۔رمضان میں خسوف کسوف سوخدا نے مباہلہ کے بعد یہ عزت بھی میرے نصیب کی۔ہے۔پانچواں وہ امر جو مباہلہ کے بعد میرے لئے عزت کا موجب ہوا۔علم قرآن میں اتمام حجت ہے۔تم لوگوں میں سے کسی کی مجال نہیں کہ میرے مقابل پر قرآن شریف کے حقائق و معارف بیان کر سکے۔چھٹا امر جو مباہلہ کے بعد میری عزت اور عبدالحق کی ذلت کا موجب ہوا۔یہ ہے کہ عبدالحق نے مباہلہ کے بعد اشتہار دیا تھا کہ ایک فرزند اس کے گھر میں پیدا ہوگا۔اور میں نے بھی خدا تعالیٰ سے الہام پا کر یہ اشتہار انوار الاسلام میں شائع کیا تھا کہ خدا