حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 203 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 203

203 ترجمہ:۔پس اگر تم عربی کی بزرگی اور ارجمندی پر ایمان نہیں لاتے اور اس کی تیز رو اونٹنی کی بزرگی کے تم قائل نہیں ہوتے پس تم اس کے کمالات کا نمونہ اپنی زبان میں مجھ کو دکھاؤ اور اس کے مفردات کے مقابل پر مفردات اور مرکبات کے مقابل پر مرکبات اور معارف کے مقابل پر معارف مجھ کو دکھلا ؤ اگر تم سچے ہو۔اور ذلت کے بعد اے غافلو کیا زندگی ہے۔پس اگر ذرا بھی دیا ہے تو اٹھو یا کسی گہرے کوئیں میں ڈوب کر ہلاک ہو جاؤ۔شرم زدہ لوگوں کی طرح مر جاؤ۔اور اگر مقابلہ کے لئے اٹھتے ہو تو میں تم کو بطور انعام پانچ ہزار روپیہ دوں گا بشرطیکہ تم موافق شرائط جواب دو۔( من الرحمن۔روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۳۸، ۳۳۹) پادری عمادالدین پادری عماد الدین اور بعض دیگر عیسائی پادریوں نے قرآن کریم کی بلاغت پر اعتراض گئے۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پادریوں کے اعتراضات کی حقیقت کھولنے کیلئے پادری عمادالدین کو عوام کی موجودگی میں کسی قصہ کو عربی زبان میں بیان کرنے پر پچاس روپے انعام دینے کا چیلنج دیتے ہوئے فرمایا:۔اور ہم یہ یقین تمام جانتے ہیں کہ اگر ہم کسی عربی آدمی کو اس کے سامنے بولنے کیلئے پیش کریں تو وہ عربوں کی طرح اور ان کے مذاق پر ایک چھوٹا سا قصہ بھی بیان نہ کر سکے اور جہالت کے کیچڑ میں پھنسا رہ جائے۔اور اگر شک ہے تو اس کو قسم ہے کہ آزما کر دیکھ لے اور ہم خود اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ اگر پادری عمادالدین صاحب ہم سے درخواست کریں تو ہم کوئی عربی آدمی بہم پہنچا کر کسی مقررہ تاریخ پر ایک جلسہ کریں گے جس میں چند لائق ہندو ہوں گے اور چند مولوی مسلمان بھی ہوں گے اور عمادالدین صاحب پر لازم ہوگا کہ وہ بھی چند عیسائی بھائی اپنے ساتھ لے آویں اور