حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 105
105 کا ذب ٹھہروں گا۔“ پیر صاحب کیلئے مباحثہ کی ایک آسان شرط اس اشتہار کے آخر میں پیر صاحب کے مطالبہ مباحثہ کو پورا کرنے کے لئے یہ آسان تجویز لکھی کہ:۔اگر پیر مہر علی شاہ صاحب بالمقابل عربی تفسیر لکھنے سے عاجز ہوں جیسا کہ در حقیقت یہی سچا امر ہے تو ایک اور سہل طریق ہے جو وہ طرز مباحثہ کی نہیں جس کے ترک کے لئے میرا وعدہ ہے۔اور طریق یہ ہے کہ اس کی ذمہ داری مذکورہ بالا کے بعد میں لاہور میں آؤں اور مجھے اجازت دی جائے کہ مجمع عام میں جس میں ہر سہ رئیس موصوفین بھی ہوں تین گھنٹے تک پبلک کو مخاطب کر کے ثبوت دیں کہ حقیقت میں قرآن اور حدیث سے یہی ثابت ہے کہ آسمان سے مسیح آئے گا پھر بعد اس کے لوگ ان دونوں تقریروں کا خود موازنہ اور مقابلہ کر لیں گے اور ان دونوں باتوں میں سے اگر کوئی بات پیر صاحب منظور فرماویں تو بشرط تحریری ذمہ داری رؤساء مذکورین میں لاہور میں آجاؤں گا۔“ تبلیغ رسالت جلد اصفحه ۱۳۷ تا ۱۴۱) پیر صاحب کی گولڑہ واپسی پیر صاحب کے متعلق مشہور تھا کہ جمعہ تک لاہور ٹھہریں گے اس لئے لاہور کے تعلیم یافتہ طبقہ نے اصرار کیا کہ حضرت پیر صاحب شاہی مسجد میں جمعہ پڑھائیں اور پبلک میں تقریر فرما دیں۔جب یہ مطالبہ شدت پکڑ گیا تو پیر صاحب جو اپنی قابلیت کا علم تھا انہوں نے خیر اسی میں سمجھی کہ وہ واپس چلے جائیں چنانچہ جمعہ سے ایک روز قبل چلے جانے کی وجہ سے حضرت اقدس