حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 37 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 37

37 کرتی ہیں کہ کوئی مردہ دنیا میں واپس نہیں آئے گا قطعية الدلالت نہیں۔۔تو ایسے شخص کو بھی بلا توقف ہزار روپیہ نقد دیا جاوے گا۔“ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۰۵) توفی کا لفظ موت اور امانت کے معنی میں استعمال ثابت کرنے والے کو ہزار روپیہ انعام کا چیلنج 66 حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وفات مسیح ثابت کرتے ہوئے ایک یہ نکتہ بھی پیش فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی کی وفات کے لئے توفی“ کا لفظ استعمال فرمایا ہے۔اس لفظ میں یہ پیشگوئی مخفی تھی کہ حضرت عیسی کی وفات صرف طبعی طریق پر ہوگی۔یہ مقصد موت اور امانت کے الفاظ کے استعمال سے پورا نہیں ہوسکتا تھا کیونکہ موت کا لفظ متعددالمعنی ہے۔یہی وجہ ہے کہ شوقی کا لفظ کبھی بھی موت کی جگہ استعمال نہیں ہوا۔ایسا ثابت کرنے والے کو حضور نے بلا توقف ہزار روپیہ انعام کا چیلنج دیا۔لفظ موت اور امانت کے جو متعد دا معنی ہے اور نیند اور بے ہوشی اور کفر اور ضلالت اور قریب الموت ہونے کے معنوں میں بھی آیا ہے۔توفی کا لفظ کہیں دکھاوے مثلاً یہ تَوَفَّاهُ اللَّهُ مِائَةَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَهُ - تو ایسے شخص کو بھی بلا توقف ہزار روپیہ نقد دیا جاوے (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۰۵) گا۔حیات مسیح کے قائلین کو نزول مسیح کیلئے دعا کرنے کا چیلنج - حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جہاں عقیدہ حیات مسیح کے خلاف اور وفات مسیح کے حق میں بیسیوں علمی چیلنج دیئے وہاں اس مسئلہ کے حل کے لئے ایک طریق یہ بھی پیش فرمایا کہ حیات مسیح کے قائلین سب مل کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ حضرت عیسی کو نازل کر دے۔کیونکہ سیچوں کی دعا