حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 413
بند نہ رہیں۔413 میں یہ نہیں کہتا کہ پہلے نشانوں پر ہی ایمان لاؤ۔بلکہ میں کہتا ہوں کہ اگر میں حکم نہیں ہوں تو میرے نشانوں کا مقابلہ کرو۔میرے مقابل پر جو اختلاف عقائد کے وقت آیا ورسب بحثیں نکمی ہیں۔صرف حکم کی بحث میں ہر ایک کا حق ہے جس کو میں پورا کر چکا ہوں۔خدا نے مجھے چار نشان دیئے ہیں۔(1) میں قرآن شریف کے معجزہ کے ظل پر عربی بلاغت فصاحت کا نشان دیا گیا ہوں۔کوئی نہیں کہ جو اس کا مقابلہ کر سکے۔(۲) میں قرآن شریف کے حقائق معارف بیان کرنے کا نشان دیا گیا ہوں۔کوئی نہیں کہ جو اس کا مقابلہ کر سکے۔(۳) میں کثرت قبولیت دعا کا نشان دیا گیا ہوں۔کوئی نہیں کہ جو اس کا مقابلہ کر سکے۔میں حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ میری دعا ئیں تیس ہزار کے قریب قبول ہو چکی ہیں اور ان کا میرے پاس ثبوت ہے۔(۴) میں غیبی اخبار کا نشان دیا گیا ہوں۔کوئی نہیں کہ جو اس کا مقابلہ کر سکے۔یہ خدا تعالیٰ کی گواہیاں میرے پاس ہیں۔اور رسول اللہ ﷺ کی پیشگوئیاں میرے حق میں چمکتے ہوئے نشانوں کی طرح پوری ہوئیں آسماں بار دنشان الوقت مے گوید زمیں ایں دوشاہد از پئے تصدیق من استادہ اند 66 (ضرورت الامام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۹۶، ۴۹۷) میں خدا تعالیٰ کی طرف سے علم پا کر اس بات کو جانتا ہوں کہ جو دنیا کی مشکلات کے