حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 397 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 397

397 مخاطب کرتے ہیں جس نے اپنے بزرگ مرشد کی مخالفت کی ہے یعنی منشی الہی بخش صاحب اکونٹینٹ کو۔اور ان کے لئے دو طریق تصفیہ قرار دیتے ہیں۔اول یہ کہ ایک مجلس میں ان ہر دو گواہوں سے میری حاضری میں یا میرے کسی وکیل کی حاضری میں مولوی عبداللہ صاحب کی روایت کو دریافت کر لیں اور استاد کی عزت کا لحاظ کر کے اس کی گواہی کو قبول کریں۔اور پھر اس کے بعد اپنی کتاب عصائے موسیٰ کو مع اس کی تمام نکتہ چینیوں کے کسی ردی میں پھینک دیں۔کیونکہ مرشد کی مخالفت آثار سعادت کے برخلاف ہے اور اگر وہ اب مرشد سے عقوق اختیار کرتے ہیں اور عاق شدہ فرزندوں کی طرح مقابلہ پر آتے ہیں تو وہ تو فوت ہو گئے ان کی جگہ مجھے مخاطب کریں اور کسی آسمانی طریق سے میرے ساتھ فیصلہ کریں مگر پہلی شرط یہ ہے کہ اگر مرشد کی ہدایت سے سرکش ہیں تو ایک چھپا ہوا اشتہار شائع کر دیں کہ میں عبداللہ صاحب کے کشف اور الہام کو کچھ چیز نہیں سمجھتا اور پنی باتوں کو مقدم رکھتا ہوں اس طریق سے فیصلہ ہو جائے گا۔میں اس فیصلہ کے لئے حاضر ہوں۔جواب باصواب دو ہفتہ تک آنا چاہئے۔مگر چھپا ہوا اشتہار ہو۔والسلام علی من اتبع الهدی اربعین نمبر ۴۔روحانی خزائن جلد۷ اصفحه ۴۶۶ ،۴۶۷) منجموں اور جوتشیوں کو علم نجوم اور الہام کی رو سے مقابلہ کا چیلنج دیتے ہوئے فرمایا۔افسوس اس زمانہ کے منجم اور جوتشی ان پیشگوئیوں میں میرا ایسا ہی مقابلہ کرتے ہیں جیسا کہ ساحروں نے موسیٰ نبی کا مقابلہ کیا تھا اور بعض نادان ملہم جو تاریکی کے گڑھے میں پڑے ہوئے ہیں وہ بلعم کی طرح میرے مقابلہ کے لئے حق کو چھوڑتے اور گمراہوں کو مدد دیتے ہیں۔مگر خدا فرماتا ہے کہ میں سب کو شرمندہ کروں گا اور کسی دوسرے کو یہ اعزاز ہر گز نہیں دوں گا۔ان سب کے لئے اب وقت ہے کہ اپنے نجوم یا