حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page iv of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page iv

پیش لفظ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ روحانی دنیا کے جو عجائبات ظاہر ہوئے ان میں سے ایک سلسلہ آپ کے چیلنجز سے تعلق رکھتا ہے۔علمی اور روحانی میدانوں میں مقابلہ کی دعوت عام اور اکثر کے متعلق معین انعامات اس پیشگوئی کے عین مطابق ہیں جس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مہدی مال تقسیم کرے گا مگر اس کو کوئی قبول نہ کرے گا۔یہ پیشگوئی اس طرح بھی پوری ہوئی کہ آپ نے روحانی دنیا کے اموال یعنی معارف قرآن لٹائے مگر ایک معمولی تعداد کے سوا دنیا کی بھاری اکثریت نے انہیں قبول کرنے سے انکار کر دیا اور یہ پیشگوئی اس طرح بھی اتمام کو پہنچی کہ آپ نے چینج دے کر معین انعام دینے کی پیشکش بھی کی مگر کسی کو یہ چیلنج قبول کرنے یا آپ کے دعاوی کو توڑنے کی ہمت یا توفیق نہ ہوئی۔یہ مقالہ دراصل اس پیشگوئی کے دونوں پہلوؤں کی شرح اور تفصیل۔روشناس کراتا ہے۔آپ نے دین کی عظمت اور سر بلندی کے لئے نہ صرف اپنی جان، عزت اور اولا د قربان کر دی بلکہ اپنی تمام جائداد کو بھی اسلامی سچائیوں اور حقائق کے پھیلا ؤ اور غلبہ کے لئے میدانِ مقابلہ میں رکھ دیا۔بزبانِ شاعر