حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 290
290 والے عیسائیوں میں کوئی ہے جو ان نشانات میں میرا مقابلہ کرے۔میں پکار کر کہتا ہوں کہ کوئی بھی نہیں۔ایک بھی نہیں۔پھر یہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداری معجزہ نمائی کی قوت کا ثبوت ہے کیونکہ یہ مسلم مسئلہ ہے کہ نبی متبوع کے معجزات ہی وہ معجزات کہلاتے ہیں جو اس کے کسی متبع کے ہاتھ پر سرزد ہوں۔پس جو نشانات خوارق عادات مجھے دیئے گئے ہیں، جو پیشگوئیوں کا عظیم الشان نشان مجھے عطا ہوا ہے ، یہ دراصل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زندہ معجزات ہیں۔اور کسی دوسرے نبی کے متبع کو یہ آج فخر نہیں ہے کہ وہ اس طرح پر دعوت کر کے ظاہر کر دے کہ وہ بھی اپنے اندر اپنے ہی متبوع کی قوت قدسی کی وجہ سے خوارق دکھا سکتا ہے۔یہ فخر صرف اسلام کو ہے اور اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ زندہ رسول ابدال آباد کے لئے صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہو سکتے ہیں جن کے انفاس طیبہ اور قوت قدسیہ کے طفیل سے ہر زمانہ میں ایک مرد خدا خدا نمائی کا ثبوت دیتا ہے“۔( ملفوظات جدید ایڈیشن جلد اصفحہ (۲۷۵ یسوع کے نشانوں کے ساتھ اپنے نشانوں کے مقابلہ کا چیلنج میں اس وقت ایک مستحکم وعدہ کے ساتھ یہ اشتہار شائع کرتا ہوں کہ اگر کوئی صاحب عیسائیوں میں سے یسوع کے نشانوں کو جو اس کی خدائی کی دلیل سمجھے جانتے ہیں میرے نشانوں اور فوق العادت خوارق سے قوت ثبوت اور کثرت تعداد میں بڑھے ہوئے ثابت کر سکیں تو میں ان کو ایک ہزار + روپیہ بطور انعام دوں گا۔میں سچ سچ اور حلفاً کہتا ہوں کہ اس میں تخلف نہیں ہوگا۔میں ایسے ثالث کے پاس روپیہ جمع کرا سکتا ہوں جس پر فریقین کا اطمینان ہو اس فیصلہ کیلئے غیر منصف ٹھہرائے جائیں گے۔درخواستیں جلد آنی چاہئیں۔“