حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 269 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 269

269 تحریر سے آپ کا جواب کہاں تک متفاوت و متجاوز ہے۔یہ ہیں تفاوت راہ از کجاست تا بہ کجا۔لہذا میں اپنے اسی پہلے اقرار کی رو سے پھر آپ کو لکھتا ہوں کہ آپ ایک سال رہ کر آسمانی نشانوں کا مشاہدہ فرماویں۔اگر بالفرض کسی آسمانی نشان کا آپ کو مشاہدہ نہ ہو تو میں آپ چو میں سو روپیہ دے دوں گا اور آپ کو پیشگی لینے پر اصرار ہو تو مجھ کو اس سے بھی دریغ و عذر نہیں بلکہ آپ کے اطمینان کے لئے سر دست چوبیس سو روپیہ نقد ہمراہ رقیمہ ہذا ارسال خدمت ہے مگر چونکہ آپ نے یہ ایک امر زائد چاہا ہے اس لئے مجھے بھی حق پیدا ہو گیا ہے کہ میں اس امر زائد کے مقابلہ میں کچھ شروط ایسی لوں جن کا ماننا آپ پر واجب سے ہے۔(۱) جب تک آپ کا سال مقررہ گذر نہ جاوے کوئی دوسرا شخص آپ کے گروہ سے زر موعود پیشگی لینے کا مطالبہ نہ کرے کیونکہ ہر شخص کو زر پیشگی دینا سہل و آسان نہیں ہے۔(۲) اگر آپ مشاہدہ آسمان کے بعد اظہار اسلام میں توقف کریں اور اپنے عہد کو پورا نہ کریں تو پھر حرجانہ یا جرمانہ دوامر سے ایک امر ضرور ہو۔(الف) سب لوگ آپ کے گروہ کے جو آپ کو مقتدا جانتے ہیں یا آپ کے حامی و مربی ہیں اپنا بجز ااور اسلام کے مقابلہ میں اپنے مذہب کا بے دلیل ہونا تسلیم کر لیں وہ لوگ ابھی سے آپ کو اپنا وکیل مقرر کر کے اس تحریر کا آپ کو اختیار دیں پھر اس پر اپنے دستخط کریں۔(ب) درصورت تخلف وعدہ آپ کی جانب سے اس کا مالی جرمانہ یا معاوضہ جو آپ کے یا آپ کے دوستوں اور حامیوں اور مقتدیوں کی حیثیت کے مطابق ہو، ادا کریں تا کہ وہ اس مال سے اس وعدہ خلافی کی کوئی یادگار قائم کی جاوے (ایک اخبار تائید اسلام میں جاری ہو یا کوئی مدرسہ تعلیم نومسلم اہل اسلام کے لئے قائم ہو )۔آپ ان شرائط کو تسلیم نہ کریں تو آپ مجھ سے پیشگی روپیہ نہیں لے سکتے اور اگر آپ آسمانی