حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 261
261 کا ذب ٹھہریں گے۔“ (سراج منیر۔روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۵۷،۵۶) اس چیلنج کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی پیشگوئیوں کی نظیر لانے کا درج ذیل چیلنج دیا۔اور کوئی ایسی پیشگوئی میری نہیں ہے کہ وہ پوری نہیں ہوئی یا اس کے دو حصوں میں سے ایک حصہ پورا نہیں ہو چکا۔اگر کوئی تلاش کرتا کرتا مر بھی جائے تو ایسی پیشگوئی جو میرے منہ سے نکلی ہو اس کو نہیں ملے گی جس کی نسبت وہ کہہ سکتا ہو کہ خالی گئی۔مگر بے شرمی یا بے خبری سے جو چاہے کہے۔اور میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ ہزار ہا میری ایسی کھلی کھلی پیشگوئیاں ہیں جو نہایت صفائی سے پوری ہوگئیں جن کے لاکھوں انسان گواہ میں۔ان کی نظیر اگر گذشتہ نبیوں میں تلاش کی جائے تو بجز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی اور جگہ نہیں ملے گی۔اگر میرے مخالف اسی طریق سے فیصلہ کرتے تو کبھی سے ان کی آنکھیں کھل جاتیں اور میں ان کو ایک کثیر انعام دینے کو تیار تھا اگر وہ دنیا میں کوئی نظیر ان پیشگوئیوں کی پیش کر سکتے۔“ کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۶) مگر یہ چیلنج کسی کی طرف سے قبول نہیں کیا گیا۔