حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 257 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 257

257 (۱) اچھر چند مالک و مینیجر اخبار (۲) پنڈت سومراج ایڈیٹر اخبار (۳) بھگت رام جوان کا ہر کام میں مددگار تھا۔اور ان لوگوں نے تھوڑے ہی دنوں میں اس قدر زور پکڑا کہ دوبارہ لالہ ملا وامل اور لالہ شرمپت کو اپنے ساتھ ملا لیا۔اور لالہ شرمیت کی طرف منسوب کر کے اپنے اخبار میں ایک بیان شائع کیا کہ لالہ شرمیت کہتا ہے کہ ہم نے مرزا صاحب کا کوئی نشان آسمانی نہیں دیکھا حضرت اقدس نے جب لالہ شرمیت کے اس بیان کو پڑھا تو حضور کو سخت قلق ہوا۔چنانچہ حضور نے قادیان کے آریہ اور ہم “ نامی کتاب میں جو اس زمانہ میں زیر تالیف تھی تحریر فرمایا کہ:۔یہ چند پیشگوئیاں بطور نمونہ میں اس وقت پیش کرتا ہوں اور میں خدا اتعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ سب بیان صحیح ہے اور کئی دفعہ لالہ شرمپت سن چکا ہے۔اور اگر میں نے جھوٹ بولا ہے تو خدا مجھ اور میرے لڑکوں پر ایک سال کے اندراس کی سزا نازل کرے۔آمین۔ولعنۃ اللہعلی الکاذبین۔ایسا ہی شرمیت کو بھی چاہئے کہ میری اس قسم کے مقابل پر قسم کھاوے اور یہ کہے کہ اگر میں نے اس قسم میں جھوٹ بولا ہے تو خدا مجھے پر اور میری اولاد پر ایک سال کے اندر اس کی سزا وارد کرے۔آمین ولعنتہ اللہ علی ( قادیان کے آریہ اور ہم۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۴۴۲) اس کے بعد آپ نے لالہ ملا وامل کے لئے کچھ نشانات تحریر فرمائے جن کو وہ عینی شاہد تھا اور پھر لکھا:۔الکاذبین۔میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ باتیں سچ ہیں اور اگر یہ جھوٹ ہیں تو خدا ایک سال کے اندر میرے پر اور میرے لڑکوں پر تباہی نازل کرے اور جھوٹ کی سزا دے۔آمین ولعنۃ اللہ علی الکاذبین۔ایسا ہی ملا وامل کو چاہئے کہ چند روزہ دنیا سے محبت نہ کرے اور اگر ان بیانات سے انکاری ہے تو میری طرح قسم کھاوے کہ یہ سب افتراء ہے اور اگر یہ باتیں سچ ہیں تو ایک سال کے اندر میرے پر اور میری تمام اولاد