حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 322
322 تا کہ اللہ تعالیٰ سچوں کو عزت بخشے اور جھوٹوں کو رسوا کرے۔اور اگر اس نعمت کا کوئی حصہ تمہارے پاس ہے جو خدا نے مجھے عطا کی ہے تو پھر میرے مقابلہ میں جلدی کرو اور دیر مت کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب برکات الدعا میں سید احمد خان صاحب کے سی ایس آئی کے رسالہ ”الدعا و والاستجابہ کا رد کرتے ہوئے سید احمد خان صاحب کو چیلنج دیتے ہوئے فرماتے ہیں۔بالآخر میں یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ اگر سید صاحب اپنے اس غلط خیال سے تو بہ نہ کریں اور یہ کہیں کہ دعاؤں کے اثر کا ثبوت کیا ہے تو میں ایسی غلطیوں کے نکالنے کے لئے مامور ہوں۔میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنی بعض دعاؤں کی قبولیت سے پیش از وقت سید صاحب کو اطلاع دوں گا اور نہ صرف اطلاع بلکہ چھپوا دوں گا۔مگر سید صاحب ساتھ ہی یہ بھی اقرار کریں کہ وہ بعد ثابت ہو جانے میرے دعوئی کے اپنے اس غلط خیال سے رجوع کریں گے۔“ برکات الدعا۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۲)