حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 321 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 321

321 " ” يا مشائخ الهندان کنتم تحسبون انفسكم شيئا فمالكم لا تبارزوننی ولا تقاومون و انى اراكم في غلواء كم سادرين و سادرلين ثوب الخيلاء ومعجبين و اهلكم المادحون المطرء ون۔تعالوا ندع الرب الجليل و نتحامى القال والقيل۔ونطلب من اله البرهان والدليل۔ونسئل الله ان يفتح بيننا و بينكم ليتبين الحق ويهلك الهالكون۔و انى والله اتيقن فيكم انكم الثعالب و تستاسدون و بغشان و تستنسرون و كذالكم في امرى تظنون۔و تعالوا نجعل الله حكما بيننا وبينكم ليكرم الله الصادقين و يخسر المبطلون۔فان كان لكم نصيب من نعمتى التي انعم الله على فبارزوا علی ندائی وواجهو تلقائی وا بتدرو اولا تمهلون۔آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۱۳ ۴۱۴۰) ترجمہ۔اے ہندوستان کے تمام مشائخو ! اگر تم اپنے آپ کو کوئی شئے سمجھتے ہو تو تم میرے مقابل پر کیوں کھڑے نہیں ہوتے۔اور یقیناً میں تمہیں اپنے غلو میں پڑے دیکھتا ہوں۔اور نیز میں تمہیں تکبر اور عجب کے کپڑے لٹکائے دیکھتا ہوں۔اور تمہیں تعریف میں مبالغہ آرائی کرنے والوں نے ہلاک کر دیا ہے۔آؤ ہم رب جلیل سے دعا کریں اور بحث مباحثہ کو ترک کر دیں اور اللہ تعالیٰ سے برہان و دلیل طلب کریں۔اور اللہ تعالیٰ سے اپنے درمیان فیصلہ چاہیں۔تا کہ حق ظاہر جو جائے اور ہلاک ہونے والے ہلاک ہو جائیں۔اور اللہ کی قسم میں تمہیں لومڑیاں خیال کرتا ہوں۔جبکہ تم اپنے آپ کو شیر سمجھتے ہو۔اور فی الحقیقت تم بغشان ہومگر اپنے آپ کو گدھیں سمجھتے ہو۔اور میرے متعلق تمہارے گمان کا بھی یہی حال ہے۔آؤ ہم اللہ کو اپنے درمیان حکم بنا ئیں