حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 296
296 ہونے کی حالت میں سزائے موت سے بھی کچھ عذر نہیں۔ہماں بہ کہ جاں درره او فشانم جہاں راچہ نقصاں اگر من نمانم والسلام على من اتبع الهدى المعلمن المشتهر خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی عفی اللہ عنہ یاز دہم جنوری ۱۸۹۲ء آسمانی نشان۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۴۰،۳۳۸) مسلمان علماء ومشائخ کونشان نمائی کے مقابلہ کے چیلنج مولوی محمد حسین بٹالوی کو نشان نمائی کے مقابلہ کا چیلنج ”اے ناظرین! ذرا توجہ کرو۔میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب چالیس دن تک میرے مقابل پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کر کے آسمانی نشان یا اسرار غیب دکھلا سکیں جو میں دکھلا سکتا ہوں تو میں قبول کرتا ہوں کہ جس ہتھیار سے چاہیں مجھے ذبح کر دیں اور جو تاوان چاہیں میرے پر لگائیں۔دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا۔لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا ( مجموعہ اشتہارات۔جلد اصفحہ ۲۲۹) میاں عطا محمد اہلمد ضلع کچہری امرتسر کونشان نمائی کے مقابلہ کا چیلنج ایک صاحب عطا محمد نام نے جو امرتسر کے ضلع کی کچہری میں اہلمد تھے اور وفات مسیح کے