حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 268
268 تشریف آوری سے پہلے بذریعہ رجسٹری ہم سے اجازت طلب کریں اور رجولوگ ہر جانہ یا جرمانہ کے طالب نہیں ان کو اجازت طلب کرنے کی ضرورت نہیں۔اگر آپ بذات خود تشریف نہ لا سکیں تو آپ اپنا وکیل جس کے مشاہدہ کو آپ معتبر اور اپنا مشاہدہ سمجھیں روانہ فرما ئیں۔مگر اس شرط سے کہ بعد مشاہدہ اس شخص کے آپ اظہار اسلام یا تصدیق و خوارق میں توقف نہ فرمائیں۔تبلیغ رسالت جلد اول صفحه ۱۳٬۱۲) منشی اندر من مراد آبادی میدان مقابلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نشان نمائی کی اس دعوت نے آریہ سماج میں ایک حرکت پیدا کر دی اور سب سے پہلے آریہ سماج کے صدر نشی اندر من مراد آبادی نے آزمائش کے لئے آنے کا اعلان کیا اور قبول دعوت کے نام سے حضرت اقدس کی خدمت میں ایک خط لکھ دیا۔جس میں دعوت یکسالہ کے لئے چوبیس سو روپیہ پیشگی بنک میں جمع کرانے کا مطالبہ کیا اور نیز مباحثہ کرنے کی دعوت بھی دی۔منشی اندر من مراد آبادی کے اس خط کے جواب میں حضور نے لکھا کہ:۔مشفقی اندر من صاحب آپ نے میرے خط کا جواب نہیں دیا ایک نئی بات لکھی ہے جس کی اجابت مجھ پر اپنے عہد کی رو سے واجب نہیں ہے۔میری طرف سے یہ عہد تھا کہ جو شخص میرے پاس آوے اور صدق دل سے ایک سال میرے پاس ٹھہرے اس کو خدا تعالیٰ کوئی نہ کوئی آسمانی نشان مشاہدہ کرا دے گا جس سے قرآن اور دین اسلام کی صداقت ثابت ہو۔آپ اس کے جواب میں اول تو مجھے اپنے پاس ( نا بھ میں پھر لاہور میں ) بلاتے ہیں اور خود آنے کا ارادہ ظاہر فرماتے ہیں تو مباحثہ کے لئے نہ آسمانی نشان دیکھنے کے لئے۔اس پر طرفہ یہ ہے روپیہ اشتہار پیشگی طلب فرماتے ہیں جس کا میں نے پہلے وعدہ نہیں دیا۔اب آپ خیال فرما سکتے ہیں کہ میری