حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 176
176 کیا کوئی آریہ صفحہ زمین پر ہے کہ ہمارے مقابل پر ان امور میں وید کا قرآن سے مقابلہ کر کے دکھلا دے؟ اگر کوئی زندہ ہو تو ہمیں اطلاع دے اور جس امر میں امور دینیہ میں سے چاہے اطلاع دے تو ہم ایک رسالہ بالتزام آیات بینات و دلائل عقلیہ قرآنی تالیف کر کے اس غرض سے شائع کر دیں گے کہ تا اسی التزام سے وید کے معارف اور اس کی فلاسفی دکھلائی جائے۔اور اس تکلیف کشی کے عوض میں ایسے وید خوان کے لئے ہم کسی قدر انعام بھی کسی ثالث کے پاس جمع کرا دیں گے جو غالب ہونے کی حالت میں اس کو ملے گا۔شرط یہی ہے کہ وہ ویدوں کو پڑھ سکتا ہوتا ہمارے وقت کو ناحق ضائع نہ کرے۔“ سرمه چشم آریہ۔روحانی خزائن نمبر ۲ صفحه ۲۹۵ تا ۲۹۸) یہ امر قرآن کریم کی عظمت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ تائید الہی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ کسی آریہ کو بھی کسی ایک چیلنج کوتوڑنا تو کجا صرف قبول کرنے کی توفیق بھی نہ مل سکی۔فالحمد لله على ذلک۔