چالیس جواہر پارے — Page 60
60 60 لیکن افسوس یہ ہے کہ حاکموں کو نیک مشورہ دینے اور انہیں عدل و انصاف کے مقام پر قائم رکھنے کی بجائے آج کل اکثر لوگ افسروں کو بگاڑنے کا طریق اختیار کرتے ہیں اور ایک طرف جھوٹی خوشامد کے ذریعہ اور دوسری طرف رشوت کے ناپاک وسیلہ سے حاکموں کے اخلاق اور ان کے جذبہ انصاف کو تباہ کرنے کے درپے رہتے ہیں۔حالانکہ آنحضرت صلى الم نے رشوت دینے والے اور رشوت لینے والے دونوں پر لعنت بھیجی ہے اور ایک دوسری حدیث میں آپ فرماتے ہیں کہ الرَّاشِي وَالْمُرْتَشِي فِي النَّارِ یعنی رشوت دینے والا شخص اور رشوت لینے والا شخص دونوں آگ کا ایندھن ہیں، کاش اسلامی ممالک تو اس لعنت سے آزاد ہو سکیں۔1 : كنز العمال، تابع حرف الحاء ، كتاب الامارة والقضاء ، باب الثانى فى القضاء ، الفصل الثالث في الهداية والرشوة، باب الرشوة ، روايت نمبر 15077)