چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 64 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 64

64 14 شرک اور والدین کی نافرمانی اور جھوٹ سب سے بڑے گناہ ہیں عن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْن أَبي بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ رَين اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبي صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلا أنبئكم بأكبر الكبائر ثلاثا قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ الله قَالَ الإِشْرَاكُ بِاللهِ، وَعُقُوقُ الوَالِدَيْنِ - وَجَلَسَ وَكَانَ مُتَّكِنًا فَقَالَ - أَلَا وَقَوْلُ النُّورِ، قَالَ فَمَازَالَ يُكَرِرُهَا حَتَّى قُلْنَا: لَيْتَهُ سَكَتَ (صحيح البخاري كتاب الشهادات باب ما قيل في شهادة الزور) ترجمہ: ابو بکرۃ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی الم نے فرمایا کہ اے لوگو ! میں تمہیں سب سے بڑے گناہوں پر مطلع نہ کروں ؟ اور (صحابہ کو متوجہ کرنے کے لئے ) آپ نے یہ الفاظ تین دفعہ دہرائے۔صحابہ نے عرض کیا۔ہاں رسول اللہ۔آپ ضرور ہمیں مطلع فرمائیں۔آپ نے فرمایا تو پھر سنو کہ سب سے بڑا گناہ خدا تعالیٰ کا شرک ہے اور پھر دوسرے نمبر پر سب سے بڑا گناہ والدین کی نافرمانی اور ان کی خدمت کی طرف سے غفلت برتنا ہے اور پھر۔۔۔اور یہ بات کہتے ہوئے آپ تکیے کا سہارا چھوڑ کر جوش کے ساتھ بیٹھ گئے اور پھر فرمایا۔۔۔