چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 31 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 31

31 5 اعمال کا اجر نیت کے مطابق ملتا ہے عَلْقَمَة بَن وَقَاصِ اللَّيْهِيَ يَقُولُ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الخَطَابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَلَى الْمِنْبَرِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ، وَإِثْمَالِكُلِ امْرِ مَا نَوَى۔(صحیح البخاري كتاب بدء الوحى باب كيف كان بدء الوحي الى رسول الله ترجمہ : حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی ایم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اعمال نیتوں کے ساتھ ہوتے ہیں اور ہر شخص اپنی نیت کے مطابق بدلہ پاتا ہے۔تشریح: یہ لطیف حدیث انسانی اعمال کے فلسفہ پر ایک اصولی روشنی ڈالتی ہے۔ظاہر ہے کہ بظاہر نیک نظر آنے والے اعمال بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں۔بعض کام محض عادت کے طور پر کئے جاتے ہیں اور بعض کام دوسروں کی نقل میں کئے جاتے ہیں اور بعض کام ریا اور دکھاوے کے طور پر کئے جاتے ہیں لیکن ہمارے آقا آنحضرت صلی یکم فرماتے ہیں کہ یہ سب