چالیس جواہر پارے — Page 26
26 4 آنحضرت صلی اليوم م آخری شریعت لانے والے نبی ہیں سمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ الله صلى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِلى آخِرُ الأَنْبِيَاءِ وَإِنَّ مَسْجِدِى هذا آخرُ الْمَسَاجِدِ۔(مرشد ذوى الحجاء والحاجه (شرح ابن ماجه ، کتاب الاذان، باب ماجاء في فضل الصلاة ) ترجمہ : ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ا یکم فرماتے تھے کہ میں آخری نبی ہوں اور میری یہ (مدینہ کی) مسجد آخری مسجد ہے۔تشریح : اس لطیف حدیث میں ہمارے آقا آنحضرت صلی اللہ یکم فرماتے ہیں کہ میں آخری نبی ہوں اور میرے بعد کوئی ایسا مصلح نہیں آسکتا جو میری نبوت کے دور کو منسوخ کر کے اور میرے مقابل پر کھڑ ا ہو کر ایک نیا دور شروع کر دے بلکہ اگر کوئی آئے گا تو وہ لازماً میرا تابع اور میر اشاگرد اور میری شریعت کا خادم ہونے کی وجہ سے میری نبوت کے دور کے اندر ہو گا نہ کہ اس سے باہر۔اس لطیف مضمون کو واضح فرمانے کے لئے ہمارے آقا صلی ا ہم نے