چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 146 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 146

146 الغرض آنحضرت صلی نام کے صحابہ نے تعفف اور قناعت اور خود داری کا وہ نمونہ دکھایا کہ تاریخ اس کی نظیر لانے سے عاجز ہے اور آنحضرت صلی للی کم کی تعلیم کا کمال یہ ہے کہ ایک طرف اغنیاء کو ہدایت دی کہ اگر کوئی سوال کرے تو اسے رد نہ کرو اور دوسری طرف غرباء کو یہ تاکید فرمائی کہ عزت کی روٹی کھاؤ اور سوال سے پر ہیز کرو۔بظاہر یہ دونوں متضاد باتیں نظر آتی ہیں لیکن حق یہ ہے کہ ان دونوں باتوں کا مرکب نظر یہ ہی امیر و غریب کے باو قار برادرانہ تعلق کی صحیح بنیاد بن سکتا ہے۔