چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 97 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 97

97 23 عَنْ سات تباہ کرنے والی چیزیں (قتل ناحق سود خوری۔بہتان تراشی وغیرہ) أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اجْتَنِبُوا السَّبْعَ المُوبِقَاتِ، قَالُوا : يَارَسُولَ اللهِ، وَمَا هُنَّ قَالَ: المركُ بِاللهِ وَالسِّحْرُ ، وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلَّا بِالحَقِّ، وَأَكُلُ الرِّبَا وَأَكُلُ مَالِ اليَتِيمِ ، وَالتَّوَلِّي يَوْمَ الزَّحْفِ، وَقَذَفُ المُحْصَنَاتِ المُؤْمِنَاتِ الغَافِلَاتِ (صحيح البخاري كتاب الحدود باب رمى المحصنات ترجمہ: ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اے مسلمانو! تمہیں سات تباہ کرنے والی باتوں سے ہمیشہ بچ کر رہنا چاہیے۔صحابہ نے عرض کیا۔یار سول اللہ ! یہ سات باتیں کون سی ہیں؟ آپ نے فرمایا۔(۱) کسی کو خدا تعالیٰ کا شریک ٹھہرانا (۲) نظر فریب باتوں کے پیچھے لگنا (۳) کسی انسان کو ناحق قتل کرنا (۴) سود