چالیس جواہر پارے — Page 94
94 22 1 دشمن سے بد عہدی نہ کرو اور بچوں اور عورتوں کے قتل سے بچو عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةً عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَمَرَ أمرينا على جيش أو سرية أو صاد قال الرواياتي الله فَلا تَلُوا وَلَا تَعْبُدُوا وَلَا تمعلُوا وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيدًا۔۔لا تَقْتُلَنَ امْرَأَةً۔(صحیح مسلم كتاب الجهاد والسير باب تأمير الامام الامراء على البعوث ووصية اياهم۔ترجمه: بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی الم صحابہ کی کوئی پارٹی جہاد کے لئے روانہ فرماتے تو اس کے امیر کو نصیحت فرماتے تھے کہ اللہ کا نام لے کر خدا کے رستہ میں نکلو اور کبھی خیانت نہ کرو اور نہ کبھی دشمن سے بد عہدی کرو اور نہ قدیم وحشیانہ طریق کے مطابق دشمن کے مقتولوں کے اعضاء وغیرہ کاٹو اور نہ کسی بچے یا عورت کو قتل کرو۔: لا تَقْتُلَنَّ امْرَأَةٌ : یہ الفاظ موطاء امام مالک سے لئے گئے ہیں۔منہ ، (موطاء (بروایت یحی بن یحی) کتاب الجهاد باب النهي عن قتل النساء والولدان )