چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 76 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 76

76 عادات پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی بلکہ حق یہ ہے کہ ایسی عورت بسا اوقات دین کی اہمیت اور نیک اخلاق کی ضرورت کو سمجھتی ہی نہیں۔پس نہ صرف خانگی خوشی کے لحاظ سے بلکہ آئندہ نسل کی حفاظت اور ترقی کے لحاظ سے بھی نیک اور با اخلاق بیوی ایک ایسی عظیم الشان نعمت ہے کہ دنیا کی کوئی اور نعمت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔اسی لئے ہمارے آقا صلی ا یم دوسری جگہ فرماتے ہیں: خَيْرُ مَتَاعِ الدُّنْيَا الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ یعنی نیک بیوی دنیا کی بہترین نعمت ہے۔“ مگر حدیث زیر نظر کا یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ بیوی کے انتخاب میں دوسری تمام باتوں کو بالکل ہی نظر انداز کر دینا چاہیے بلکہ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ نیکی اور اخلاق کے پہلو کو مقدم رکھنا چاہیے ورنہ بعض دوسرے موقعوں پر آنحضرت صلی ای ایم نے خود دوسری باتوں کی طرف توجہ دلائی ہے کیونکہ وہ بھی ایک حد تک انسانی فطرت کے تقاضے ہیں مثلاً پر وہ کے احکام کے باوجود آنحضرت صلی للہ کم فرمایا کرتے تھے کہ شادی سے پہلے اپنی ہونے والی بیوی کو دیکھ لیا کرو تا کہ ایسا نہ ہو کہ بعد میں شکل و صورت کی وجہ سے تمہارے دل میں انقباض پیدا ہو 2 اور ایک دوسرے موقع پر جب ایک عورت اپنی شادی کے متعلق آپ سے مشورہ لینے کی غرض سے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ نے فرمایا۔میں تمہیں فلاں شخص سے شادی کا مشورہ 2 1 : مسلم کتاب الرضاع باب خير متاع الدنيا المراة الصالحة : ابو داؤد کتاب النكاح باب فى الرجل ينظر الى المراة