چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 156 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 156

156 ستاروں کے مقابلہ پر چودھویں رات کا چاند ہوتا ہے اور ایک تیسری حدیث میں فرماتے ہیں کہ ایک عالم انسان شیطان پر ہزار عابدوں سے بھی زیادہ بھاری ہوتا ہے اور ایک چوتھی حدیث میں فرماتے ہیں کہ میری امت کی بہترین بھلائی نیک علماء میں ہے اور ایک پانچویں حدیث میں فرماتے ہیں کہ علماء گویا نبیوں کے وارث ہوتے ہیں مگر جیسا کہ چوتھی حدیث میں اشارہ کیا گیا۔وہی ہے جس کے ساتھ نیکی اور تقویٰ شامل ہو۔الغرض اسلام میں علم کے حصول کی انتہائی تاکید کی گئی ہے اور سچے علم کا وہ مقام تسلیم کیا گیا ہے جو ایمان کے بعد کسی دوسری چیز کو حاصل نہیں اور پھر علم کو ایک غیر محدود چیز قرار دے کر ہدایت کی گئی ہے کہ خواہ تمہیں کتنا ہی علم حاصل ہو جائے پھر بھی مزید علم کے حصول کی کوشش کرتے رہو۔چنانچہ اور تو اور خود فخر موجودات سرور کائنات سید الرسل حضرت خاتم النبیین صلی یہ تم کو خدا تعالیٰ قرآن شریف میں یہ دعا سکھاتا ہے کہ عطا کر۔قُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًاء یعنی اے رسول ! تم ہمیشہ یہ دعا مانگتے رہو کہ خدایا ! میرے علم میں بیش از بیش ترقی : ابو داؤد کتاب العلم باب الحث على طلب العلم 2 : ابن ماجہ ، افتتاح الكتاب ، باب فضل العلماء و الحث على طلب العلم 4 3 : تفسير الكشاف ، سورة الصف آیت نمبر 6 ( و اذ قال عیسی ابن مریم یبنی اسرائیل۔۔۔) : ابو داؤد کتاب العلم باب الحث على طلب العلم 115 :: 5