چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 151 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 151

151 38 ہر شخص اپنی جگہ حاکم ہے اور اپنی حکومت کے دائرہ میں جواب دہ ہو گا عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ (بخاری کتاب النکاح باب المرأة راعية فى بيت زوجها) ترجمہ : عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی ایام کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ تم میں سے ہر شخص اپنے دائرہ کے اندر ایک حاکم کی حیثیت رکھتا ہے اور تم میں سے ہر ایک کو اپنے ماتحتوں کے متعلق پوچھا جائے گا۔تشریح: ہر انسان کے ساتھ کچھ حقوق لگے ہوئے ہیں اور کچھ ذمہ داریاں بھی ہیں اور یہ لطیف حدیث انہی دو باتوں کی طرف توجہ دلاتی ہے۔آنحضرت صلی علیہ یکم فرماتے کہ ہیں کہ ہر انسان کسی نہ کسی جہت سے حاکم ہوتا ہے خواہ وہ دوسری حیثیت سے کتناہی محکوم ہو۔ایک شخص جو کسی صیغہ میں ملازم ہے وہ اپنے صیغہ میں اپنے افسر کے ماتحت ہو گا لیکن گھر میں وہ اپنے بیوی