چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 4 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 4

4 (۲) صحیح مسلم: مرتبہ امام مسلم بن الحجاج النیشا پوری ( ولادت ۲۰۴ھ وفات ۲۶۱ھ) ان کی کتاب صحاح ستہ میں دوسرے نمبر پر شمار ہوتی ہے اور نہایت عمدہ اور قابل اعتماد مجموعہ سمجھی گئی ہے۔اکثر محدثین صحیح بخاری اور صحیح مسلم کو ملا کر صحیحین (یعنی حدیث کی دو صحیح ترین کتابیں) کا نام دیتے ہیں۔(۳) جامع ترمذی: مرتبہ امام ابو عیسی محمد بن عیسیٰ الترمذی (ولادت ۲۰۹ھ وفات ۲۷۹ھ) یہ امام بخاری کے شاگرد تھے۔ان کا مجموعہ احادیث بھی نہایت اعلیٰ مقام پر مانا گیا ہے۔(۴) سنن ابی داؤد: مرتبه امام ابوداؤد سلیمان بن الاشعث السجستانی ( ولادت ۲۰۲ھ وفات ۲۷۵ھ) فقہی مسائل کی تدوین میں انہیں بہت ارفع مقام حاصل ہے مگر اس بارے میں محققین میں اختلاف ہے کہ جامع ترمذی اور سنن ابی داؤد میں کس کا مقام زیادہ بلند ہے۔(۵) سنن النسائی: مرتبہ امام احمد بن شعیب النسائی ( ولادت ۲۱۵ھ وفات ۳۰۶ھ) امام نسائی بھی حدیث کے بڑے ائمہ میں سے ہیں اور ان کی کتاب کا درجہ صحاح ستہ میں عموماً پانچویں نمبر پر مانا گیا ہے۔(1) سنن ابن ماجه : مرتبه امام محمد بن یزید ابن ماجه القزوینی ( ولادت ۲۰۹ھ وفات ۲۷۳ھ)