چالیس جواہر پارے — Page 127
127 31 مومن ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں کاٹا جاتا عن أبي هرير رضى اللهُ عَنْهُ عَنِ اللَّين صلى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: لا يُلدغ الْمُؤْمِنُ مِنْ مُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ - (صحيح البخاري كتاب الادب باب لا يلدغ المؤمن من جحر مرتين) ترجمہ: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ا لم فرماتے تھے کہ مومن ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں کاٹا جاتا۔تشریح : یہ لطیف حدیث بڑے وسیع مفہوم پر مشتمل ہے۔اس کے صاف اور سیدھے معنی تو یہ ہیں کہ سچا مومن ہمیشہ ہوشیار اور چوکس رہتا ہے اور اگر وہ کسی سوراخ کے اندر ہاتھ ڈالتا ہے (یعنی کسی شخص یا پارٹی یا قوم کے ساتھ اس کا واسطہ پڑتا ہے ) اور اس سوراخ کے اندر سے اسے کوئی چیز کاٹ لیتی ہے تو پھر وہ دوسری دفعہ اس سوراخ میں سے نہیں کاٹا جاتا یعنی وہ ایک ہی تجربہ کے نتیجہ میں ہوشیار ہو کر مزید نقصان سے بچ جاتا ہے اور دوسرے فریق کو یہ موقع نہیں دیتا کہ وہ اسے دوبارہ ڈنگ مارے۔اس ارشاد کے ذریعہ آنحضرت صلی ا ہم نے گویا مسلمانوں کو غیر معمولی طور پر ہو شیار اور چوکس رہنے کی تلقین فرمائی ہے اور سچے مومن کی