چالیس جواہر پارے — Page 109
109 (اول) یہ کہ ہر نشہ پیدا کرنے والی چیز مسلمانوں پر حرام ہے خواہ وہ شراب ہو یا بھنگ چرس یا افیم ہو یا کوئی اور چیز ہو۔(دوم) یہ کہ جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کرے اس کی تھوڑی مقدار کا استعمال بھی جائز نہیں ہو گا۔اس لئے کوئی شخص یہ بہانہ رکھ کر شراب یا افیم یا بھنگ وغیرہ استعمال نہیں کر سکتا کہ میں تو صرف ایسی مقدار میں استعمال کرتا ہوں جو نشہ پیدا نہیں کرتی۔(سوم) یہ کہ اس قسم کی بدیوں کے سد باب کا صحیح طریق یہ ہے کہ انہیں جڑھ سے کاٹا جائے اور ان تمام امکانی رخنوں کو بند کیا جائے جہاں سے بدی داخل ہو سکتی ہے کیونکہ اگر بدی کے داخل ہونے کا راستہ کھلا ہو گا تو لاز مابدی کے داخل ہونے کا امکان بھی قائم رہے گا۔