بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 591 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 591

نماز فجر کے فوراً بعد جب کہ درس قرآن ہو رہا ہو فجر کی سنتیں پڑھنا سوال : نارووال پاکستان سے ایک معلم صاحب نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں تحریر کیا کہ پلاسٹک وغیرہ کی ٹوپیاں مساجد میں رکھنا اور انہیں پہن کر نماز پڑھنا بدعت اور ناپسندیدہ عمل ہے یا نہیں؟ نیز نماز فجر کے فوراً بعد جب کہ درس قرآن ہو رہا ہو فجر کی سنتیں پڑھنا درست ہے ؟ حالانکہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ جب قرآن کریم پڑھا جارہا ہو تو اسے توجہ اور خاموشی سے سننا چاہیئے؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مکتوب مؤرخہ 28 مارچ 2022ء میں اس سوال کا درج ذیل جواب عطا فرمایا: جواب: باقی جہاں تک آپ کے دوسرے سوال کا تعلق ہے تو درس کے دوران سنتیں پڑھنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔احادیث میں آتا ہے کہ مساجد اللہ تعالیٰ کے ذکر ، نماز پڑھنے اور قرآن کریم کی تلاوت کرنے کے لئے ہیں۔(صحیح مسلم کتاب الطهارة بَابِ وُجُوبِ غَسْلِ الْبَوْلِ وَغَيْرِهِ مِنَ النَّجَاسَاتِ إِذَا حَصَلَتْ فِي الْمَسْجِدِ) پس مساجد میں یہ تمام کام ایک وقت میں بھی ہو سکتے ہیں اس طرح کہ کوئی شخص نوافل ادا کر رہا ہو ، کچھ لوگ تلاوت کر رہے ہوں اور کچھ لوگ ذکر الہی کر رہے ہوں۔لیکن ایسی صورت میں حضور الم نے نصیحت فرمائی کہ مسجد میں موجود لوگ ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور ایک دوسرے سے بڑھ کر اونچی آواز میں تلاوت نہ کریں۔(موطا امام مالك كتاب النداء للصلاة بَاب الْعَمَلِ فِي الْقِرَاءَةِ) علاوہ ازیں احادیث میں حضور الم کی یہ سنت بھی بیان ہوئی ہے کہ نماز کا سلام پھیرنے کے بعد حضور ام عموماً اپنا چہرہ مبارک صحابہ کی طرف کر لیا کرتے تھے۔اس موقعہ پر بعض اوقات آپ صحابہ کو کوئی نصیحت بھی فرماتے۔نماز فجر کے بعد آپ لوگوں سے یہ بھی فرماتے کہ اگر 591