بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 472 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 472

سوال : ربوہ سے ایک خاتون نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں استفسار بھجوایا کہ جماعت احمد یہ شرعی طور پر کتنے کلموں پر یقین رکھتی ہے ، جو کسی حدیث یا قرآن سے ثابت شدہ ہیں؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مکتوب مؤرخہ 21 مارچ 2022ء میں اس سوال کا درج ذیل جواب عطا فرمایا: جواب: کلمہ تو ایک ہی ہے جسے کلمہ طیبہ یا کلمہ شہادت کہتے ہیں۔کلمہ طیبہ میں اللہ تعالیٰ کی توحید اور آنحضور ام کی رسالت کا سادہ الفاظ میں اقرار کیا جاتا ہے اور کلمہ شہادت میں ان دونوں باتوں (اللہ تعالیٰ کی توحید اور آنحضور ﷺ کی رسالت کا شہادت یعنی گواہی کے ساتھ اقرار کیا جاتا ہے۔اسلام کا پہلا بنیادی رکن بھی یہی کلمہ یعنی اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور حضور ام کی رسالت کا اقرار ہے۔چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ حضور ا لم نے فرمایا: بنِي الْإِسْلامُ عَلَي خَمْسٍ شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللهِ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ وَالْحَجِّ وَصَوْمِ رَمَضَانَ (صحیح بخاري كتاب الايمان) یعنی اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے۔اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد الیم اللہ کے رسول ہیں، نماز قائم کرنا ، زکوۃ ادا کرنا، بیت اللہ کا حج کرنا، اور رمضان کے روزے رکھنا۔یہی وہ کلمہ ہے جس کا اسلام میں داخل ہونے والے ہر شخص۔آنحضور اللام اقرار لینے کا ارشاد فرمایا کرتے تھے۔چنانچہ حضور ای ایم نے حضرت معاذ بن جبل کو جب یمن بھجوایا تو انہیں یہی نصیحت فرمائی: إِنَّكَ سَتَأْتِي قَوْمًا أَهْلَ كِتَابٍ فَإِذَا جِئْتَهُمْ فَادْعُهُمْ إِلَي أَنْ يَشْهَدُوا أَن لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللَّهِ - (صحيح بخاري كتاب الزكوة 472