بنیادی مسائل کے جوابات — Page 473
یعنی تم ایسی قوم کے پاس جارہے ہو جو اہل کتاب ہیں جب ان کے پاس پہنچو تو انہیں دعوت دو کہ وہ اس بات کی شہادت دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں۔اپنے آقا و مطاع سیدنا حضرت اقدس محمد مصطفی ایم کے نقش پا پر چلتے ہوئے آپ کے غلام صادق حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام بھی بیعت لیتے وقت پہلے یہی کلمہ شہادت پڑھایا کرتے تھے۔چنانچہ حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی اپنی بیعت کا واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: حضرت اقدس علیہ السلام نے بیعت لیتے وقت مجھے کلمہ شہادت پڑھایا۔“ حیات قدسی مؤلفہ صفحہ 494) آنحضور لم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اسی سنت کی اتباع میں خلفائے احمدیت بھی بیعت لیتے وقت پہلے اسی کلمہ شہادت کا اقرار کرواتے ہیں۔پس جماعت احمدیت کے ہر فرد کا اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کلمہ پر کامل ایمان ہے اور ہم اسے اسلام کے بنیادی ارکان میں سے پہلا رکن یقین کرتے ہیں۔باقی جہاں تک مسلمانوں میں رائج مختلف ناموں کے ساتھ چھ کلموں کا تصور پایا جاتا ہے تو وہ چھ کلمے ، ان کے نام اور ان کی یہ ترتیب قرآن کریم یا احادیث نبوی ایم سے کہیں ثابت نہیں۔بلکہ احادیث میں مذکور مختلف دعاؤں اور تسبیحات کو آنحضور یتیم اور خلافت راشدہ کے مبارک دور کے بہت بعد کے زمانہ میں جوڑ کر یہ کلمات بنائے گئے اور انہیں یہ نام دیئے گئے۔پس ان کلمات کی اس ترتیب اور اس اہمیت و فرضیت (جو عام مسلمانوں میں رائج ہے) کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے۔(قسط نمبر 54 ، الفضل انٹر نیشنل 6 مئی 2023ء صفحہ 4) 473