بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 453 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 453

اگر ہم ایمان لاتے ہیں تو ہمارا ضرور یہ مذہب ہونا چاہیئے کہ ہم ہر ایک حدیث اور ہر ایک قول کو قرآن کریم پر عرض کریں تا ہمیں معلوم ہو کہ وہ واقعی طور پر اسی مشکوۃ وحی سے نور حاصل کرنے والے ہیں جس سے قرآن نکلا ہے یا اس کے مخالف ہیں۔“ الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 22) پس اس تعلیم کی روشنی میں ہمارا مذہب یہ ہے کہ صحابہ کے وہ اقوال جو قرآن کریم، سنت نبویہ الم اور احادیث صحیحہ کے مطابق ہیں، شرعی احکام کے استنباط کے لئے دلیل شمار ہوں گے۔(قسط نمبر 26، الفضل انٹر نیشنل 07 جنوری 2022ء صفحہ 11) 453