بنیادی مسائل کے جوابات — Page 533
میٹنگز میں حاضری سوال : مؤرخہ 19 دسمبر 2020ء کی Virtual ملاقات میں ایک ممبر لجنہ اماءاللہ کے اس سوال کہ ہم اپنی میٹنگز میں حاضری کس طرح بڑھا سکتے ہیں ؟ کا جواب عطا فرماتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: جواب: بس پیچھے پڑے رہیں ، پیار سے سمجھاتے رہیں۔عہدیدار بن کے لوگوں کے پیچھے نہ پڑیں۔بڑی بہن بن کے پڑیں یا چھوٹی بہن بن کے پڑیں ، اماں بن کے پیچھے پڑی رہیں تو لوگ آجائیں گے۔ہمارا کام ہے مستقل کہتے رہنا۔میٹنگز میں دلچسپی کے پروگرام بھی رکھا کریں۔انہیں کو Improve کریں۔جو نہیں آتیں، انہیں سے تقریر کروا دیا کریں تو آپ ہی آجائیں گی۔(قسط نمبر 27، الفضل انٹر نیشنل 21 جنوری 2022ء صفحہ 11) 533