بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 325 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 325

گی، فلاں میں فلاں Crop ہو گی۔اور جب وہ ٹوٹ گئے تو پھر ان کی States کو بھی مسائل پیدا ہوئے۔اس لئے کوشش یہ کرنی چاہئیے کہ اکٹھے رہیں اور اگر کہیں Chances پیدا ہونے کا امکان ہے تو جو ہمارے Politicians ہیں ان کو یہ سوچنے سے پہلے کہ ہم نے علیحدہ ہونا ہے، اپنے لوگوں کی جو StapleFood ہے اس کو مہیا کرنے کے لئے بھی پہلے سوچنا چاہیئے کہ کس طرح ہم یہ مہیا کریں گے اور اس کے لئے پلاننگ ہونی چاہیئے۔بغیر پلاننگ کے چھوڑ دیں تو پھر وہ حال ہو تا ہے جو اب یو کے کا ہونے والا ہے۔تو سارے یورپین یونین کے ملکوں کو دیکھنا چاہیئے، بیٹھنا چاہیئے، غور کرنا چاہیے کہ ہمارے سارے یورپ کی، جو ہماری یورپین یونین میں چھپیں ستائیس ملک شامل ہیں ان کی Requirement کیا ہے۔اور اس Requirement کے حساب سے ہماری مختلف Grains کی ہر سال کی Produce کیا ہے۔اور اس Produce کو ہم نے کس طرح مزید بہتر کرنا ہے۔تو اس لحاظ سے ٹھیک ہے آپ کی بات ، کوشش کرنی چاہیئے۔لیکن اگر اس کے بعد پھر Crisis آتا ہے اور Crisis کے بعد جنگ ہوتی ہے تو اس میں پتہ نہیں اگر کہیں کسی نے پاگل پن میں ایٹم بم استعمال کر دیا تو نہ وہاں Agriculture رہنی ہے اور نہ وہاں کچھ اور چیز رہنی ہے۔تو اس لئے اللہ تعالیٰ ہی رحم کرے۔(قسط نمبر 12، الفضل انٹر نیشنل 2 اپریل 2021ء صفحہ 11) 325