بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 316 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 316

سوال: انڈیا سے ایک خاتون نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں تحریر کیا کہ خدا تعالیٰ کون ہے اور کیا ہے؟ Big Bang سے کائنات کا آغاز ہوا اور اس وقت سے کائنات خود بخود چل رہی ہے تو پوری کائنات ہی خدا ہے؟ کہا جاتا ہے کہ مرنے کے بعد ہم خدا تعالیٰ کے پاس چلے جاتے ہیں، یہ کس طرح ہوتا ہے ؟ روح کی حقیقت کیا ہے اور جب جنت اور جہنم کائنات کے مختلف حصے ہیں تو کیا روح ان کے درمیان سفر کر سکتی ہے یعنی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو سکتی ہے؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے مکتوب مورخہ 10 مارچ 2022ء میں ان سوالات کے درج ذیل جوابات عطا فرمائے۔حضور نے فرمایا: جواب: 3۔باقی کسی روح کا جنت اور جہنم میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کا جہاں تک سوال ہے تو اس بارہ میں پہلی بات تو یہ یاد رکھنی چاہیے کہ روح بھی اللہ تعالیٰ ہی کے حکم کے تابع ہے، اپنی مرضی سے کچھ نہیں کر سکتی۔چنانچہ یہود نے روح کے بارہ میں جب حضور ا م سے سوال کیا تو اللہ تعالیٰ نے حضور الم کو فرمایا قُلِ الرُّوْحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي یعنی انہیں کہہ دو کہ روح میرے رب کے حکم سے ہے۔(سورة بني اسرائيل: 86) دوسرا قرآن کریم میں اُخروی زندگی میں مومنوں اور کافروں کے اعمال ناموں کے لئے دو الفاظ سجين اور عین آئے ہیں۔ان الفاظ کی تفسیر کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: وو سچین کا لفظ جو کفار کے لئے استعمال ہوا تھا مفرد تھا۔مگر علتین کا لفظ جو مومنوں کے لئے استعمال ہوا ہے وہ جمع کا لفظ ہے۔اس فرق سے اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ کافر کی سزا کو اللہ تعالیٰ بڑھاتا نہیں مگر مومن کے انعام کو بڑھاتا چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے کافر تو ایک ہی قید خانہ میں پڑا رہتا ہے لیکن مومن گھر بدلتا جاتا ہے۔ایک گھر کے بعد اس 316