بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 30 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 30

اخباروں میں مضمون نویسی سوال: اسی ملاقات میں ایک ممبر لجنہ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں عرض کیا کہ ممبران لجنہ کے اخباروں میں لکھنے کے لئے کون سے اقدامات کئے جاسکتے ہیں؟ اس پر حضور انور نے فرمایا: جواب: جو بھی Contemporary Issues آتے ہیں اور اخباروں میں مضمون لکھے جاتے ہیں۔یا آپ لوگ محسوس کرتے ہیں کہ آج کل سوشل میڈیا پر یا کہیں یہ ڈسکس ہو رہے ہیں۔اس کے لئے آپ سوشل میڈیا پہ، لجنہ کی ویب سائٹ پر جواب دیں تا کہ Awareness ہو۔ہر ایک کو پتہ لگے کہ یہ اس کا اصل جواب ہے، اصل چیز یہ ہے۔اسی طرح جو لکھنے والی ہیں ان Issues کے اوپر اسلام کے دفاع کے لئے اخباروں میں لکھیں کہ تم لوگ کہتے ہو کہ اسلام یہ کہتا ہے، یہ کہتا ہے۔جبکہ اسلام کی تعلیم تو یہ ہے۔تو جتنی لکھنے والیاں ہیں ان کو Encourage کریں کہ سوشل میڈیا پہ جو مختلف Topics آتے ہیں ان Topics کو ہی لینا ہے تا کہ Attraction پیدا ہو۔زیادہ سے زیادہ لوگ پڑھیں اور توجہ دیں اور آپ کی طرف توجہ ہو۔مغرب میں عورتوں کے Issues کے اوپر اعتراض اٹھایا جاتا ہے کہ عورت کو آزادی نہیں ہے، عورت کو پردہ کی Restrictions ہیں، عورت کو فلاں پابندی میں رکھا جاتا ہے، عورت پہ فلاں ظلم کیا جاتا ہے۔اس پر عورتوں کو ہی لکھنا چاہیئے کہ تم یہ کہتے ہو۔میں ایک عورت ہوں، میں نے یہ یہ یہ لکھا ہے۔یہاں یو کے میں بھی لجنہ لکھتی ہے اور اس کا اچھا اثر ہوتا ہے۔بجائے اس کے کہ مرد جواب دیں، عور تیں اس کا جواب دیں تو زیادہ اچھا اثر ہوتا ہے۔اس لئے اپنی ایک ٹیم بنائیں۔اس کا علم بھی آپ کو ہونا چاہیئے۔اسلامی تعلیم کا علم بھی ہونا چاہیے۔اور جب لکھیں تو تیاری کر کے با قاعده Facts andFigures کے لحاظ سے لکھنا چاہیئے تا کہ اگلے کو Impress بھی کر سکیں۔(قسط نمبر 13، الفضل انٹر نیشنل 09 اپریل 2021ء صفحہ 11) 30 30